امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چین سے بڑھ گئی

امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضو ں کی تعداد 85 ہزار 280 ہوگئی جبکہ چین میں یہ تعداد 81 ہزار 340 ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضو ں کی تعداد 85 ہزار 280 ہوگئی جبکہ چین میں یہ تعداد 81 ہزار 340 ہے۔ چین میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3,292 ہے جبکہ امریکہ میں آج 266 نئی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 1293 ہوچکی ہے۔ ادھر نیو یارک میں کورونا مریضوں کے لیے درکار وینٹی لیٹرز کی شدید کمی کے باعث دو مریضوں کے لیے ایک ہی وینٹی لیٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔  گورنر اینڈریو کُومو نے اعلان کیا کہ نیویارک کے اسپتالوں میں اب دو کورونا مریضوں کا ایک ہی وینٹی لیٹر سے علاج کیا جا سکے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچائی جاسکیں۔

News Code 1898922

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =