پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 1190 تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز آنے کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 1190 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز آنے کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 1190 تک پہنچ گئی ہے۔26  فروری 2020 کو پاکستان میں وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور آج ایک ماہ مکمل ہونے تک ملک میں کورونا وائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد 1190 ہوگئی ہے۔اس عالمی وبا نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے اور 21 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 4 لاکھ 74 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان کے کیسز پر نظر ڈالیں تو اس ایک ماہ کے عرصے میں سندھ میں سب سے زیادہ 421 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد پنجاب کے کیسز کی تعداد 405 ہے۔اسی طرح بلوچستان میں 131 کیسز اور خیبرپختونخوا میں 123 کیسز ہیں جبکہ اسلام آباد میں یہ تعداد 25 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے عمرہ زائرین کی کوئی چیکنگ نہیں ہوئی ۔ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے ایک عمرہ زائر کے استقبال میں 2 ہزآر افراد ن ے شرکت کی اور اس کے ساتھ ساتھ وہابیوں کے تبلیغی اجتماعات بھی جاری رہے کہ کی وجہ سے پاکستان میں مہلک کورونا وائرس کافی حد تک پھیل گيا ہے۔ پاکستانی حکومت نے ایران سے آنے والے زائرین کو قرنیطنہ میں رکھا لیکن سعودی رعب سے آنے والے معرہ زائرین کی کوئی چیکنگ نہیں ہوئی ، حکومت کی آنکھیں اس وقت کھلیں جب سعودی عرب سے آنے والے عمرہ زائر کا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوگیا اور پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والا یہ پہلا شخص تھا جو سعودی عرب سے واپس وطن پہنچا تھا۔

News Code 1898917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =