خبر پاکستان کے صوبہ سندھ میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد

پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے 27 مارچ سے 5 اپریل تک صوبے میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے 27 مارچ سے 5 اپریل تک صوبے میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔ صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مساجد میں عملے سمیت صرف 5 افراد باجماعت نماز ادا کرسکیں گے جبکہ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات بھی نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ تمام مکاتب فکر کے علما کی مشاوورت سے کیا ہے جبکہ یہ پابندی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں نمازوں کی باجماعت ادائیگی کے حوالے سے مختلف مکاتب فکر کے درمیان اختلاف پایا جارہا ہے۔

News Code 1898914

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =