چین کا پاکستان کی مدد کے لئے طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان

چین نے پاکستان میں مہلک کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے پاکستان میں مہلک کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے طبی ماہرین بھیجنے کا اعلان کردیا۔ چینی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چینی حکومت پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد کے لئے طبی ماہرین بھیجے گی۔ چین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں اپنے تجربے سے متعلق بتایا اور پاکستان میں وبا پھیلنے کے فوری بعد اس بیماری کی روک تھام سے متعلق معلومات سے بھی آگاہ کیا۔ چین پاکستان کو طبی سامان فراہمی کرنے کی تیاری کررہاہے اور آئسولیشن کےلیے ایک عارضی اسپتال بنانے میں بھی مددکرے گا۔

News Code 1898910

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =