سعودی عرب نے پاکستان کو حج معاہدے سے روک دیا

سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو اس سال حج معاہدے کرنے سے روک دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو اس سال حج معاہدے کرنے سے روک دیا ہے۔ سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کو حجاج کیلئے رہائش اور ٹرانسپورٹ معاہدے کرنے سے روک دیا ہے۔ سعودی حکومت نے کہا ہے کہ اس سال یہ معلوم نہیں کہ حج 2020 کا آپریشن مکمل ہوگا یا نہیں، لہذا پاکستان نے جن کمپنیوں سے معاہدے کرنے ہیں فی الحال وہ نہ کیے جائیں۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو سعودی عرب کی وزیر حج کا مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں سعودی عرب نے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج معاہدے نہ کریں، سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی اس معاملے پر مزید آگاہ کرینگے۔ پاکستان کی  وزارتِ مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع پر معاہدوں پر کام روک دیا۔

News Code 1898908

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =