اسپین کی گلیوں میں" اللہ اکبر" کی صدائیں گونج اٹھیں

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپین کےقدیم شہرغرناطہ کی گلیوں میں 500 سال بعد " اللہ اکبر" کی صدائیں گونج اٹھیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین کی گلیوں میں" اللہ اکبر" کی صدائیں گونج اٹھیں ۔ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپین کےقدیم شہرغرناطہ کی گلیوں میں 500 سال بعد  " اللہ اکبر" کی صدائیں گونج اٹھیں۔ رپورٹ کےمطابق اسپین کی البیازین مسجد میں 500 سال کےبعد اذان دی گئی۔ اس سے قبل اسپین میں اذان دینے پر پابندی عائد تھی۔

نہ صرف مساجد میں بلکہ اسپین میں رہنےوالےکچھ مسلمانوں نےگھروں کی بالکونیوں میں کھڑےہوکر اذان دی۔ واضح رہے کہ اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور تاحال اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 434 ہوگئی ہے جو کہ کورونا وائرس کے مرکز چین سے بھی زیادہ ہے جبکہ اسپیں میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 738 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔کورونا وائرس سے دنیا کے 196 ممالک میں 22  ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہےاور 1 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

News Code 1898906

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =