ایرانی وزیر خارجہ کی کروشیا اور آرمینیا کے وزراء خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کروشیا اور آرمینیا کے وزراء خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگومیں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کروشیا اور آرمینیا کے وزراء خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگومیں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات کے مطابق کروشیا کے پاس اس وقت یورپی یونین کی صدارت کا عہدہ بھی ہے۔ اس ملاقات میں کروشیا کے وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کے ساتھ مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایرانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کوروناوائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کی مدد کرنے کے لئے آمادہ ہے اور اس سلسلے میں بعض مالی مشکلات کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گيا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے آرمینیا کے وزير خارجہ سے بھی دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور امریکہ کی یکطرف ظالمانہ پابندیوں کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں بڑی رکاوٹ قراردیا ۔ آرمینیا کے وزير خارجہ نے بھی ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور موجودہ شرائط میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

News Code 1898892

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =