کورونا وائرس سے پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی

کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی کے ہسپتال میں زیرعلاج خاتون ہلاک ہوگئی ، جس کے بعد پاکستان میں سرکاری طور پر کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی کے ہسپتال میں زیرعلاج خاتون ہلاک ہوگئی ، جس کے بعد پاکستان میں سرکاری طور پر کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے کورونا سے خاتون کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی،پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد8 ہو گئی ۔ کمشنر راولپنڈی کاکہناہے کہ جاں بحق خاتون شاہدہ 21 مارچ سے ہسپتال میں زیرعلاج تھی ،متاثرہ خاتون برطانیہ سے پاکستان آئی تھی ،خاتون کا تعلق سوہاوہ سے ہے ،میت سوہاوہ روانہ کردی گئی ۔ پاکستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والے اکثر افراد سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ اور امریکہ سے پاکستان پہنچے تھے۔

News Code 1898889

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =