افغانستان میں سکھوں عبادتگاہ پر حملے میں 25 افراد ہلاک

افغانستان میں سکھوں کے سب سے بڑے گوردوارے پر خود کش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سکھوں کے سب سے بڑے گوردوارے پر خود کش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت کابل میں واقع سکھوں کی عبادت گاہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر ایک حملہ آور نے خود کو زوردار دھماکے سے اُڑا دیا جس کے بعد دیگر مسلح حملہ آور دہشت گرد گوردوارے کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور شہریوں کو یرغمال بنالیا۔ خودکش حملے کی اطلاع ملتے ہی افغان فوج کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور گورد وارے کا محاصرہ کرلیا۔ حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان 6 گھنٹے تک گھمسان کی جنگ جاری رہی جس کے دوران مجموعی طور پر 25 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ گورنر کابل کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ افغان فوجیوں نے گوردوارے کے اندر داخل ہوکر یرغمالیوں کو بازیاب کرایا، اس دوران ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ دو نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔ 3 حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

News Code 1898886

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 8 =