دنیا بھر میں کورونا وائرس سے19ہزار سے زائد افراد ہلاک

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیز یسے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک کورونا وائرس سے 19ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 4لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیز یسے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک کورونا وائرس سے 19ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 4لاکھ  سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ اٹلی سمیت دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھنے کے سبب دنیا بھر میں کورونا وائرس کا خطرہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ نئے اعدادوشمار کے مطابق اب تک دنیا بھر میں 19ہزار 625افراد کورونا وائرس کے سبب موت کی نیند سو چکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4لاکھ 35ہزار سے زائد ہے۔

اٹلی میں ایک مرتبہ پھر ایک ہی دن میں 743افراد کی ہلاکت کے بعد وائرس سے ہلاک افراد کی 6ہزار 820ہوگئی ہے جبکہ 69ہزار 176افراد وائرس کی زد میں ہیں۔ اسپین میں بھی وائرس سے ہلاکتیں دن بدن بڑھتی جا رہی ہیں اور مرنے والوں کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

News Code 1898885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =