مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی اہلکاروں کی ایکدوسرے پر فاؤئرنگ سے 2 اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں تعینات سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے دو اہلکاروں کے درمیان معمولی تکرار ہوئی اس دوران دونوں اہلکاروں نے ایک دوسرے پر سرکاری رائفل سے فائرنگ کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے دو اہلکاروں کے درمیان معمولی تکرار ہوئی اس دوران دونوں اہلکاروں نے ایک دوسرے پر سرکاری رائفل سے فائرنگ کردی۔ بھارتی سکیورٹی فورس کے 2 اہلکاروں نے معمولی تلخ کلامی پر ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق سری نگر میں تعینات سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے دو اہلکاروں کے درمیان معمولی تکرار ہوئی اس دوران دونوں اہلکاروں نے ایک دوسرے پر سرکاری رائفل سے فائرنگ کردی۔

 فائرنگ کی آواز سُن کر دیگر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو دونوں اہلکار خون میں لت پت پڑے تھے، اہلکاروں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دونوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب سینیئر آفیسر نے بتایا ابتدائی تفیش میں معلوم ہوا کہ کانسٹیبل جالا وجے سو رہا تھا جب سجو نے فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا تاہم حقائق کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

News Code 1898882

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =