امریکی صدر کی ایسٹر سے قبل کوروناو ائرس کے خاتمہ کی امید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہرین صحت کی تجاویز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک میں شٹ ڈاؤن اور سماجی دوری کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر پر گرجا گھروں کو بھرا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فوکس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہرین صحت کی تجاویز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک میں شٹ ڈاؤن اور سماجی دوری کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر پر گرجا گھروں کو بھرا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔

 اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیے بےچين امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہرین صحت کی تجاویز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک میں شٹ ڈاؤن اور سماجی دوری کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ شٹ ڈاؤن کے لیے نہیں بنا ہے، میں ایسا ملک چاہتا ہوں جہاں سماجی اور معاشی سرگرمیاں جاری ہوں۔ مجھے اس حوالے سے ایسٹر سے قبل روشنی نظر آتی ہے۔ ایسٹر پر گرجا گھروں کو بھرا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔

امریکی صدر نے انتخابی مہم کی بحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، جتنے افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں اس سے زیادہ تو امریکہ میں گاڑیوں کے حادثوں میں ہلاک ہوجاتے ہیں تو کیا ہم آٹو موبائل کمپنیوں کو گاڑیاں بنانے سے روک دیں گے۔

ایک جانب تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسٹر سے قبل شٹ ڈاؤن اور سماجی دوری کے خاتمے اور ملک میں انتخابی مہم کی بحالی کے خواہش مند ہیں تو دوسری جانب نیو یارک کے گورنر نے کورونا وائرس کی وبا کو تیز رفتار " بلٹ ٹرین" سے تشبیہہ دیکر سخت پابندیوں اور اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

News Code 1898881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =