جرمنی کے لئے لئے گئے 60 لاکھ ماسک کینیا میں چوری ہوگئے

جرمنی کے کسٹم حکام نے کہا ہے کہ جرمنی کے طبی عملے کی حفاظت کے لیے آرڈر کیے گئے 60 لاکھ سے زائد ماسک کینیا ایئرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے کسٹم حکام نے کہا ہے کہ جرمنی کے طبی عملے کی حفاظت کے لیے آرڈر کیے گئے 60 لاکھ سے زائد ماسک کینیا ایئرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔  جرمن حکام کے مطابق وہ لاپتہ ہونے والے 60 لاکھ ماسک کی برآمدگی کے لیے تحقیقات کررہےہیں۔  جرمن وزارت دفاع کے ترجمان نے سپیگل آن لائن میں شائع ہونے والی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا "حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا ہوا‘۔  ادھر کینیا کے ہوائی اڈے کی اتھارٹی (کے اے اے) کے ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات میں ابھی تک کچھ نہیں ملا ہے۔

واضح رہے کہ جرمن کسٹم حکام نے ایف ایف پی 2 ماسک، جو 90 فیصد سے زیادہ ذرات کو فلٹر کرتے ہیں، کے آرڈر کیے تھے۔  کسٹم حکام اور مسلح افواج ماسک کی خریداری کے لیے وزارت صحت کی مدد کررہی تھی۔

مذکورہ کھیپ 20 مارچ کو جرمنی کو موصول ہوجانی چاہے تھی لیکن کینیا کے ہوائی اڈے پر گزشتہ ہفتے کے آخر میں لاپتہ ہوگئی جس کے بارے میں تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔

News Code 1898876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =