بھارتی حکومت کا ملک بھر میں 21 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں 21 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں 21 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں کل  رات سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ اس دوران شہریوں کے بلا ضرورت گھر سے نکلنے پر پابندی، تمام کاروباری مراکز بند، ذرائع آمد و رفت معطل اور دفاتر و صنعتیں بند رہیں گی جب کہ تعلیمی اداروں میں پہلے ہی تعطیلات کردی گئی ہیں۔

وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ مجھے علم ہے یہ ایک طویل دورانیہ ہے لیکن کورونا کی وبا سے لڑنے کا یہ واحد طریقہ بھی ہے لہذآ عوام کو چاہیے کہ وہ خود کو 21 روز تک دن میں 24 گھنٹے کے لیے گھروں میں بند رکھیں ۔ قبل ازیں مودی سرکار نے شہریوں کو صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک ’جنتا کرفیو‘ اپنانے کا مشورہ دیا تھا۔

بھارت میں اب تک 500 سے زائد مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 5 مریض ہلاک ہوئے ہیں

News Code 1898872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =