سعودی عرب کا مقررہ مہلت میں وطن واپس نہ جانے والے عمرہ زائرین کو سزا دینے کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث رک جانے والے عمرہ زائرین نے اگر مقررہ مہلت میں وطن جانے کے لئے اقدام نہ کیا تو انھیں بھاری جرمانہ اور سخت سزا دی جائےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ  کورونا وائرس کے باعث رک جانے والے عمرہ زائرین نے اگر مقررہ مہلت میں وطن جانے کے لئے اقدام نہ کیا تو انھیں بھاری جرمانہ اور سخت سزا دی جائےگی۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ایسے عمرہ زائرین جو سفری پابندی کے باعث وقت مقررہ پر اپنے ملک نہ جاسکے ان پر عائد جرمانے معاف کیے جائیں گے۔ ایسے زائرین اپنے عمرہ ویزا کی میعاد کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قانونی گرفت سے بچنے کے لیے مہلت کی درخواست دے سکتے ہیں۔ وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزہ کی پابندی نہ کرسکنے والے زائرین 28 مارچ تک وزارت کی ویب سائٹ پر اپنی تفصیلات درج کرائیں۔ متعلقہ ادارے عمرہ زائرین کو ان کے وطن تک سفر کی سہولت فراہم کریں گے۔ ہر زائر کو سسٹم میں درج اس کے ٹیلی فون پر ایس ایم ایس بھیجا جائے گا جس پر اس کی پرواز اور سفر کی تفصیلات درج ہوں گی۔ وزارت حج وعمرہ نے انتباہ کیا ہے کہ اگر عمرہ زائرین نے اس مہلت سے فائدہ نہ اٹھایا تو ایسی صورت میں انھیں قانون کے مطابق انتہائی سزا دی جائے گی۔

News Code 1898870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =