امارات کا کورونا وائرس کی اطلاع نہ دینے والے پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس سے متعلق نئے قوانین متعارف کرا تے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مشتبہ مریض کی اطلاع وزرات صحت کو نہ دینے پر10ہزار سے 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس سے متعلق نئے قوانین  متعارف کرا تے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مشتبہ مریض کی اطلاع وزرات صحت کو نہ دینے پر10ہزار سے 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائےگا۔ نئے قانون کے مطابق  مشتبہ مریض کی اطلاع وزرات صحت کو نہ دینے پر جرمانہ ہوگا، جو 10ہزار سے 50 ہزار درہم تک ہوسکتا ہے اور جرمانے کے ساتھ جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔کورونا سے متاثرہ فرد نے علاج کے بجائےغیر ضروری سفر کیا توپھر بھی جرمانہ ہوگا، مشتبہ کورونا کیس کی اطلاع نہ دینے پر دوستوں اور ساتھیوں پر بھی جرمانہ ہوسکتا ہے۔ نئے قوانین کے تحت جہاز اور شپ کے کپتان کی ذمہ داری ہوگی کہ مشتبہ کیس کی فوری رپورٹ کریں، پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز بھی مشتبہ کیس کی اطلاع وزرات صحت کو دیں گے۔کورونا پازیٹو نےجان بوجھ کر کسی دوسرے کو مرض منتقل کیا تو 5 سال قید ہوگی جبکہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور جیل ہوگی۔نئے قوانین کے مطابق فیملی کار میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کار میں3 سے زیادہ مسافر نہ ہوں۔اسپتال انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں جائیں، غیر ضروری طور پر گھر سے نہ نکلیں، تفریحی مقامات پر نہ جائیں صرف کھانے پینے کی اشیا اور ادویات خریدنے کے لیے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔

News Code 1898864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =