پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد900 سے زائد ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 394 ہے جبکہ پنجاب 265 متاثرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اسی طرح بلوچستان میں 110 افراد جبکہ خیبرپختونخوا میں 38 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس وائرس سے متاثرہ افراد کے علاوہ 6 افراد سرکاری طور پر انتقال بھی کرچکے ہیں، جن میں 3 کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے اور جو سعودی عرب سے عمرہ کرکے وطن واپس پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سعودی عرب، امریکہ اور متحدہ عرب سے آنے والے سےمسافروں کے ذریعہ زیادہ پھیلا ہے۔

News Code 1898855

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =