اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دنیا بھر میں جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کوروناو آئرس کے پیش نظر دنیا بھر میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے کوروناو آئرس کے پیش نظر دنیا بھر میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کورونا وائرس کی وبا کا دنیا کو سامنا ہے، وقت آگیا ہے کہ جنگ و جدال کو چھوڑیں اور بیماری کا مقابلہ کریں گے جس سے ہماری دنیا گزر رہی ہے۔انٹونیو گوٹرس نے کہا کہ دنیا بھر میں لڑائیاں بند کی جائیں، بنی نوع انسان کو امن کی اب کہیں زیادہ ضرورت ہے، کورونا وائرس کا غصہ جنگ کی حماقت کو بیان کر رہا ہے، کورونا وائرس قومیت یا نسل، گروہ یا عقیدہ نہیں دیکھتا، یہ بلا مبالغہ سب پر حملہ آور ہے۔

News Code 1898854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =