اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 6000 افراد ہلاک

اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک روز میں مزید 600 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد6000 سے زائد ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک روز میں مزید 600  افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد6000 سے زائد ہوگئی  ہے۔

اطلاعات کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک23ڈاکٹرز بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔ ادھر اسپین میں بھی کورونا وائرس نے 435 زندگیاں چھین لیں، اب تک 2000 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 16 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین افراد کی تعداد3 لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

News Code 1898850

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =