مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی وزارت خارجہ کی وبگاہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کہا ہے کہ اس نے افغانستان کے دورے کے بعد قطر میں طالبان رہنما ملا برادر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ امریکی وزير خآرجہ نے کہا کہ اس نے افغانستان کے دورے میں صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی اور افغانستان سے واپسی پر قطر میں طالبان کے اعلی رہنما ملا برادر سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ پمپئو نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں امن معاہدے کو اگے بڑھانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کہا ہے کہ اس نے افغانستان کے دورے کے بعد قطر میں طالبان رہنما ملا برادر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
News Code 1898843
آپ کا تبصرہ