اسپین میں کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتال مریضوں سے بھر گئے

اسپین میں کورونا وائرس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں کورونا وائرس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی ہے۔  کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا میں لاک ڈاؤن اور خود آئسولیشن جارہی ہے، وہیں اس کی وجہ سے صحت کے شعبے میں انسانی المیہ جنم لیتا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔  پڑوسی ملک اٹلی میں اس وبا کے ناقابلِ یقین حد تک پھیلنے اور وہاں ہونے والی مسلسل ہلاکتوں کا عکس اسپین میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔  اطلاعات کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ کے ایک اسپتال میں کورونا جیسے مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد بیڈ نہ ہونے کی وجہ سے کوریڈور میں لیٹے ہوئے ہیں۔  واضح رہے کہ اسپین میں آج 462 نئے کیسز کے بعد وہاں مارے جانے والے افراد کی تعداد 2000 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ کیسز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے۔ صرف اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں ہی پورے اسپین کی 58 فیصد اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد میڈریڈ کا صحت کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

News Code 1898841

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =