بھارت کی ریاست پنجاب میں کرفیو نافذ

بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ نے ریاست میں کورونا کی روک تھام کے لئےکرفیو نافذ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ نے ریاست میں کورونا کی روک تھام کے لئےکرفیو نافذ کردیا ہے۔ بھارت کے 74 اضلاع اور 13 ریاستوں میں بھی لاک ڈاﺅن کردیا گیا،وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ شہری لاک ڈاﺅن کو سنجیدگی سے لیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ ٰامریندر سنگھ نے ریاست میں کرفیو نافذ کردیاہے،پنجاب کرفیو نافذ کرنے والی بھارت کی پہلی ریاست ہے ۔بھارتی ذرائع کے مطابق بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہلاک اور29 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک میں کورونا سے 8 ہلاکتیں اورمتاثرین کی تعداد425 ہو گئی ۔

News Code 1898831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =