پاکستان کے صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن کا اعلان

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار نے کل منگل سے صوبے بھر میں 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار نے کل منگل سے صوبے بھر میں 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منگل سے صوبے بھر میں 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن ہوگا۔ پنجاب میں ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔  24 مارچ سے 6 اپریل تک عوامی مقامات بند رہیں گے تاہم روزمرہ کی اشیاکی دکانیں کھلی رہیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 242 ہے۔  غریب طبقے کے لئےامدادی پیکج کااعلان جلد ہوگا۔

News Code 1898828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =