پاکستان میں کوروناو ائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والا ڈاکٹر جاں بحق

پاکستان میں ایک ڈاکٹر سمیت کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ایک ڈاکٹر سمیت کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے متاثرافراد کا علاج کرنے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض خود اس وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فرق کا کہنا تھا کہ ’یہ وہ دور ہے جس میں بھائی بھائی سے بھاگ رہا ہے، وائرس کا اتنا خوف ہے کہ باپ بیٹے کا نہیں رہا اور بیٹا باپ کا نہیں رہا، اس صورتحال میں ڈاکٹر اسامہ ریاض اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کرتے رہے تھے، ڈاکٹر اسامہ اصل ہیرو ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں کوروناو ائرس میںم بتلا افراد کی تعداد 800 سے زائد ہوچکی ہے۔

News Code 1898820

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =