کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک

کورونا وائرس دنیا کے 189 ممالک تک پھیل گیا ہے اس کے نتیجے میں 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس دنیا کے 189 ممالک تک پھیل گیا ہے اس کے نتیجے میں 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس  سے مزید 651  افراد ہلاک ہوگئے ہیں، مجموعی تعداد 5 ہزار سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ اسپین میں بھی مزید  375 افراد ہلاک جبکہ اموات کی تعداد 1700 تجاوز کرگئی۔ ایران میں مزید 129 افراد ہلاک جبکہ اموات کی تعداد 1600 سے زآئد ہوگئی ہے۔ فرانس میں مزید 112ہلاکتیں، مجموعی تعداد 674 تک پہنچ گئی جبکہ برطانیہ میں281 اور امریکہ میں 391 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں 7 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں اتوار کو جنتا کرفیو نافذ رہا۔ پاکستان میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 600 سے زائد اس وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

News Code 1898818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =