مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملکمیں آج شام سے 21 دن کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کرفیو روزانہ شام7 سے صبح 6 بجے تک 21دن جاری رہے گا۔ کورونا وائرس کے متعدد کیسز سعودی عرب میں سامنے آئے ہیں ۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور بچاؤ سے متعلق اقدامات کرتے ہوئے سعودی حکومت نے لوکل فلائٹس اور پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کر دی تھی ۔سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں اور میڈیکل اسٹاف کو ضروری ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسپتال جاتے ہوئے یا باہر آتے ہوئے وائرس کو پھیلنے سے روکنے والے مخصوص لباس کا استعمال کیا جائے۔سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سرکاری ایجنسیز، اور لوکل بسیں اور ٹیکسیاں پابندی پر عمل کریں ورنہ بھاری معاوضے کی صورت میں سزا دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے عمرہ زائرین میں کورونا وائرس پایا گیا ہے پاکستان میں کوروناو ائرس سے ہلاک ہونے 4 افراد میں سے تین کا تعلق سعودی عرب اور امارات سے تھا۔ باخـر ذرائع کے مطابق بعض ممالک کورونا وائرس میں ہلاک اور مبتلا ہونے والوں کے بارے میں درست اطلاعات فراہم کررہے ہیں جبکہ بعض ممالک صحیح اطلاعات فراہم کرنے سے گریز کررہے ہیں جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے۔

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملکمیں آج شام سے 21 دن کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
News Code 1898817
آپ کا تبصرہ