کروشیا میں زلزلہ / درجنوں عمارتیں اور گاڑیاں تباہ

یورپی ملک کروشیا میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ درجنوں عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ملک کروشیا میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ درجنوں عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یورپی ملک کروشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور دارالحکومت میں 140 سال بعد اس طرح کی صورت حال پیدا ہوئی ہے اور اب تک ایک شخص کے ہلاک اور 40 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کروشیا کے دارالحکومت میں زلزلے سے کثیر المنزلہ عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، ہورڈنگز اور دیواریں گرنے سے وہاں کھڑی گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے درجنوں افراد کو عمارتوں کے ملبے سے نکالا اور اسپتال منتقل کردیا ہے۔اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جب کہ متاثرین کیلیے ریلیف کیمپ بھی قائم کیئے گئے ہیں۔

News Code 1898814

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =