پاکستان کے صوبہ پنجاب میں فوجی بلانے کا فیصلہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا کے پھیلاﺅ کے پیش نظر صوبے میں فوج بلانے کا باضابطہ فیصلہ کر لیاہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا کے پھیلاﺅ کے پیش نظر صوبے میں فوج بلانے کا باضابطہ فیصلہ کر لیاہے ۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے فوج کو بلانے کیلئے باضابطہ درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ، عثمان بزدار کا کہناتھا کہ مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، عوام کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں گے ۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد میں روز اضافہ ہوتا چلا جارہاہے اور اس وقت تک 645 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔

News Code 1898799

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =