مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس سے قبل بھی ویانا میں اقوام متحدہ کے ادارے میں روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف نے ایران کے خلاف امیرکی اقتصادی پابندیوں کے خآتمہ کا مطالبہ کیا تھا۔
روسی نمائندے کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں فرنٹ لائن پر ہے لہذا اس کے خلاف امریکی پابندیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ ایران کو کورونا وائرس کے خلاف لڑنے میں عالمی امداد مل سکے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے کورونا وائرس کے دوران ایران کے تیل کی صنعت سے منسلک پانچ کمپنیوں کے خلاف مزید پابندیاں عائد کی ہیں۔
آپ کا تبصرہ