مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 504 ہو گئی۔ پاکستان کے صوبہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 252 ہو گئی ہےجبکہ پنجاب میں 96، بلوچستان میں 92 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، خیبر پختون خوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 23، گلگت بلتستان میں 30 ہو گئی۔کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گزشتہ روز عوام سے آج سنیچر سے پیر تک گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے عوام 3 دن ’رضاکارانہ تنہائی‘ اختیار کریں تاکہ خود کو اور اپنے اہلِ خانہ کو محفوظ رکھ سکیں، آئندہ 3 دن دفاتر مکمل طور بند ہیں لہٰذا اِدھر اُدھر جانے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 504 ہو گئی۔
News ID 1898769
آپ کا تبصرہ