ڈونلڈ ٹرمپ کی ملیریا کی دوائیں کورونا وائرس کے مریضوں پر آزمانے کی منظوری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوا اور غذا کے ادارے کو ملیریا کی 2 دوائیں کورونا وائرس کے مریضوں پر آزمانے کی اجازت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوا اور غذا کے ادارے کو ملیریا کی 2 دوائیں کورونا وائرس کے مریضوں پر آزمانے کی اجازت دے دی ہے۔اطلاعات کے مطابق کلورو کوئن اور ہائیڈرو کسی کلورو کوئن نامی دوائیں ملیریا اور گٹھیا کے مریضوں کو دی جاتی ہیں ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے دونوں دواؤں کو کورونا وائرس کے مریضوں پر آزمانے کی منظوری دے دی ہے۔

News Code 1898762

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =