صدر روحانی کا رہبر معظم کو ٹیلیفون/ نئے سال میں عوامی مشکلات کو حل کرنے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں نئے ہجری شمسی سال میں عوامی مشکلات کو حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال میں عوامی زندگی میں تحول پیدا کیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں نئے ہجری شمسی سال میں عوامی مشکلات کو حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال میں عوامی زندگی میں تحول پیدا کیا جائےگا۔

صدر حسن روحانی نے نئے سال کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے معظم لہ کی طول عمر اور صحت و سلامتی کے لئے دعا کی ۔ صدر روحانی نے اس گفتگو میں کہا کہ دشمنوں کی سازشوں کے باوجود ایران ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے اور نئے سال میں کئی ترقیاتی پراجیکٹوں کا افتتاح کیا جائےگا اور رواں سال میں پیداوار کی جہش کو یقینی بنانے کی تلاش و کوشش کی جائےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی اس گفتگو میں صدر روحانی ، ایرانی قوم اور حکومتی ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کے لئے دعا کی۔

News Code 1898750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =