ایرانی وزیر خارجہ کی کینیا کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کینیا کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات اور کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کینیا کی وزیر خارجہ محترمہ رائشل اوماموسے ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات اور کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے باہمی گفتگو میں مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے سلسلے میں سبھی ممالک کے درمیان تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس عالمی اور ہمہ گیر وبا کو روکنے کے سلسلے میں باہمی تعاون ضروری ہے۔ ایرانی وزیر خآرجہ نے امریکہ کی یکطرفہ ظالمانہ پابندیوں کو کورونا پر کنٹرول میں سب سے بڑی رکاوٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ایران کے خلاف اقدامات غیر انسانی اور عالمی قوانین کے خلاف ہیں۔

News Code 1898741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =