بھارتی وزیر اعظم کی عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے باہر نہ نکلیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر عوام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کو صبح سے رات تک گھر سے باہر نہ نکلیں۔ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور اس سے نمٹنے کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی عوام  اتوار کے روز  صبح 7 سے لیکر شام 9 بجے تک گھروں سے نہ نکلیں۔ بھارتی وزیر اعظم نے  22 مارچ کو " جنتاکرفیو" لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز تمام شہری گھروں میں رہیں اور اشد ضرورت کے تحت ہی باہر نکلیں، جب کہ بچے اور 60 سال سے زائد العمر افراد چند ہفتوں تک گھروں تک محدود رہیں کیوں کہ ہم نے احتیاط کرکے خو د کو  کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔

News Code 1898739

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =