مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی وبا نے امریکہ کی تمام 50 ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 29 فروری 2020 کو سامنے آیا تھا اور گزشتہ 18 دن میں وہاں کورونا وائرس کیسز کی تعداد یورپ کے بعد تیزی سے بڑھی ہے۔ کورونا وائرس نے محض 18 دن میں ہی امریکہ کی تمام ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لیا اور وہاں پر 18 مارچ کی صبح تک کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ساڑھے 6 ہزار تک پہنچ گئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 110 تک پہنچ گئی تھی۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی وبا نے امریکہ کی تمام 50 ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
News Code 1898715
آپ کا تبصرہ