صدر ٹرمپ کا کورونا وائرس کو جولائی تک ختم کرنے کا دعوی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ سے جولائی کے ماہ تک کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ سے جولائی کے ماہ تک کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں دعویٰ کیا ہے کہ جولائی یا اگست تک امریکہ سے کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے بہترین انتظامات کیے اور عوام نے ہدایات پر مکمل عمل کیا تو جولائی یا زیادہ سے زیادہ اگست تک اس وائرس پر قابو پالیں گے جس کیلیے ایک مقام پر 10 سے زیادہ افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی لگانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مہلک وائرس کے ملکی معیشت پر اثر انداز ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا  وائرس سے امریکہ میں کساد بازاری کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے فوری اور سخت اقدامات اُٹھانے ہوں گے۔

News Code 1898711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =