بیلجیئم میں حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا

بیلجیئم میں حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم میں حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب  ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔  لاک ڈاؤن کا فیصلہ بیلجیئم کی سیاسی قیادت پر مشتمل نیشنل سکیورٹی کونسل نے آج کچھ دیر قبل کیا ۔ لاک ڈاؤن بدھ کی دوپہر سے نافذ العمل ہوگا۔ لاک ڈاؤن کا فیصلہ حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے رسک مینجمنٹ گروپ کی سفارشات کی روشنی میں کیا۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بیلجیئم میں کورونا وائرس سے مرنےوالوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1250 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

News Code 1898704

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha