سعودی عرب نے مساجد میں نماز جمعہ اور جماعت پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تمام مساجد میں نمازجمعہ اور پانچ وقت کی نمازیں پڑھنے پہ پابندی لگادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تمام مساجد میں نمازجمعہ اور پانچ وقت کی نمازیں پڑھنے پہ پابندی لگادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں حکومت نے یہ فیصلہ علمائے کرام سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔حکومت کی جانب سے تمام شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نماز کی ادائیگی اپنے گھروں میں کریں۔ سعودی عرب کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد اس ضمن میں تمام مساجد میں باقاعدہ اعلان کیا گیا۔ اعلان میں کہا گیا کہ غیر معینہ مدت کےلئے نماز اپنے گھروں میں ادا کریں۔ سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 133 ہو چکی ہے۔

News Code 1898702

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =