فرانسیسی صدر میکرون کی شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ آج سے اپنے گھروں تک محدود رہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ آج سے اپنے گھروں تک محدود رہیں۔ تمام شہری کم از کم 15دن کیلئے اپنی نقل وحرکت سختی سے محدود کریں اورجتنا ممکن ہوسکے سماجی رابطوں میں کمی لائیں، میکرون نے مزید کہا کہ یورپی یونین نے اپنی بیرونی سرحدیں آئندہ ایک ماہ تک بند کرنے پر اتفاق کیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ مالی پریشانی کے شکار شہریوں کو ٹیکسز کی ادائیگی میں چھوٹ دی جائیگی جبکہ مشکلات کا شکار درمیانے درجے اور چھوٹی کمپنیوں کے یوٹیلیٹی بلز اور کرایوں کو بھی معطل کیا جاسکتا ہے۔

News Code 1898699

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =