ترکی میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہو گئی

ترکی میں کورونا وائرس کے نتیجے میں پہلی ہلاکت ہو ئی ہے جب کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کے نتیجے میں پہلی ہلاکت ہو ئی ہے جب کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے۔ ترکی کے وزیر صحت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مرنے والے شخص کی عمر 89 سال تھی جس میں کورونا وائرس چین میں کسی شخص سے ملاقات کے دوران منتقل ہوا۔ترک وزیر صحت نے صرف منگل کے دن کورونا کے 51 نئے مریضوں کی تصدیق بھی کی۔ادھر حکام نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سمیت کرفیو اور سفری پابندیوں کی افواہوں کی تردید بھی کی ہے۔

News Code 1898697

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =