بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کا اہلکار جاں بحق

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ " آئی ایس پی آر" نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی واجد علی جاں بحق ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ " آئی ایس پی آر" نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی واجد علی جاں بحق ہوگیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) کے شاہ کوٹ سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق ہونے والے سپاہی واجد علی کا تعلق سندھ کے ضلع دادو سے تھا۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس میں مخالف فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

News Code 1898688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =