کورونا وائرس امریکہ کی پیداوار ہے

یمن کی انقلابی کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس امریکہ کی پیداوار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس امریکہ کی پیداوار ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ انسانیت کا دشمن ہے امریکہ نے عام ہتھیاروں کے ذریعہ افغانستان، عراق، شام اور یمن میں ہزاروں افراد کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا ، اب اس نے اپنے دشمنوں کے خلاف بائیو لوجیکل جنگ کا آغاز کیا ہے۔ محمد الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب بھی امریکہ کے بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ اگر سعودی عرب نے یمن میں اس مہلک وائرس کو پھیلانے کی کوشش کی تو اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحاد کے زير کنٹرول علاقوں ميں ہنگامی حالت نافذ نہیں کی گئی اور یہ صورتحال خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ محمد علی الحوثی نے کہا کہ یمن میں کورونا پھیلانے کے ذمہ دار امریکہ اور سعودی عرب ہوں گے۔

News Code 1898686

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =