پاکستانی حکومت کا جمعہ کے اجتماعات پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ

پاکستانی حکومت نے کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود جمعہ کے اجتماعات پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود جمعہ کے اجتماعات پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔حکومت نے جمعہ کے اجتماعات پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ائمہ جمعہ کو نماز جمعہ دو فرض تک محدود اور خطبہ مختصر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نماز جمعہ کے اجتماعات سے متعلق بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی، جبکہ علماء اور خطیب مساجد سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کریں گے۔

News Code 1898685

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =