عالمی مالیاتی ادارے کا کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو 10 کھرب ڈالر تک قرضہ دینے کا اعلان

عالمی مالیاتی ادارے نے کورونا وائرس سے متاثرہ اور اس کے باعث معاشی مشکلات کے شکار ممالک کو 10 کھرب ڈالر تک قرضہ صفر شرح سود پر دینے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے نے کورونا وائرس سے متاثرہ اور اس کے باعث معاشی مشکلات کے شکار ممالک کو 10 کھرب ڈالر تک قرضہ صفر شرح سود پر دینے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے رکن ممالک کو کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے اور معیشت کی بحالی کے لیے 10 کھرب ڈالر تک کا قرضہ دینے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قرضہ صفر شرح سود پر ابھرتی اور ترقی پذیر معیشتوں کو 50 ارب ڈالر جب کہ کم آمدنی والے رکن ممالک کو 10 ارب ڈالر تک دیا جائے گا۔ منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے مزید کہا کہ 20 ممالک نے قرضوں کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو ترجیحی بنیاد پر اور تیز رفتاری سے بلا سود قرضے جاری کیے جائیں گے تاکہ معاشی بحران کے شکار اور مالی مدد کے حق دار ممالک کو اپنے امور چلانے کے لیے کچھ سہارا مل سکے۔

News Code 1898684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =