سعودی عرب کی غیر ملکی ائیرلائنز کے عملے کی جہاز سے نکلنے پر پابندی عائد

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو واپس لے جانے والی غیر ملکی ائیرلائنز کے عملے پر جہاز سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب  نے عمرہ زائرین کو واپس لے جانے والی غیر ملکی ائیرلائنز کے عملے پر جہاز سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سعودی ایوی ایشن کی جانب سے غیر ملکی ائیر لائنز کے لیے نئی ٹریول ایڈوئزری جاری کردی گئی ہے، سعودی ایوی ایشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق تمام ائیر لائنز جو عمرہ زائرین کو لینے سعودی ائیرپورٹ آرہی ہیں ان کا عملہ جہاز سے باہر نہ نکلے، غیر ملکی جہازوں کا عملہ مسافروں کو لے کر وہیں سے واپس روانہ ہوجائے۔

News Code 1898680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 12 =