پاکستانی وزير اعظم کی کورونا وائرس کی وجہ سے قرضہ معاف کرنے کی درخواست

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے درخواست کی ہےکہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا پاکستان جیسے دیگر ترقی پذیر ملک کا قرضہ معاف کردے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے درخواست کی ہےکہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا پاکستان جیسے دیگر ترقی پذیر ملک کا قرضہ معاف کردے۔ امریکی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے لہذا دنیا پاکستان جیسے دیگر ترقی پذیر ممالک کا قرضہ معاف کرنے کے بارے میں سوچے، اس اقدام سے ہمیں کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا ملک میں پھیلا تو معیشت بحال کرنے کی کوششوں کو سنگین نقصان ہوگا جب کہ اتنے بڑے بحران سے نمٹنے کے لیے ہمارے پاس طبی سہولتیں ناکافی ہیں۔

News Code 1898677

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =