ایرانی قوم موجودہ سخت شرائط سے گزر جائےگی/ باہمی تعاون پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہمت – کرج شاہراہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کو شکست دینے کا عزم کررکھا ہے ایرانی قوم موجودہ سخت شرائط سے گزر جائےگي۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہمت – کرج شاہراہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کو شکست دینے کا عزم کررکھا ہے ایرانی قوم موجودہ سخت شرائط سے گزر جائےگي۔ صدر روحانی نے ہمت – کرج شاہراہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والے اداروں اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ۔ ایرانی قوم نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد مختلف نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ ہم نے دشمن کی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود خاطر خواہ پیشرفت حاصل کی ہے۔ ہم کورونا وائرس کو بھی شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ صدر روحانی نے قوم پر زوردیا کہ وہ موجودہ سخت شرائط میں ایکدوسرے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور ایرانی قوم موجودہ سخت شرائط سے گزر جائےگی۔

News Code 1898675

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha