کورونا وائرس سے برطانیہ کی 80 فی صد آبادی متاثرہوسکتی ہے

برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ کورونا وائرس سے برطانیہ کی 80 فی صد آبادی متاثرہوسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخـبار گارجیئن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس سے برطانیہ کی 80 فی صد آبادی متاثرہوسکتی ہے۔ گارجیئن کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز کے سینیئر حکام کو دی گئی ایک خفیہ بریفینگ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں2021 تک وبا کے جاری رہنے کی صورت میں کورونا وائرس برطانیہ کی 80 فی صد آبادی کو متاثر کرسکتا ہے۔ اخبار کا دعویٰ ہے کہ اسے ملنے والی دستاویز کے مطابق وائرس کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے تسلیم کیا ہے کہ یہ وبا آئندہ 12 ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔ برطانیہ میں کورونا کی روک تھام کے لیے قومی حکمت عملی کی تیاری میں شریک این ایچ ایس کے سنییئر اہلکار نے اخبار کو بتایا کہ اگر وائرس نے 80 فیصد آبادی کو لپیٹ میں لے لیا تو مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔

News Code 1898671

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =