امریکہ میں کورونا وائرس سے متعلق ہدایات جاری

امریکہ میں کورونا وائرس سے متعلق شہریوں کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جس میں اجتماعات میں شرکت سے گریز اور عوامی مقامات کی بندش شامل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے متعلق شہریوں کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جس میں اجتماعات میں شرکت سے گریز اور عوامی مقامات کی بندش شامل ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہدایات میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ 10 سے زیادہ افراد کے اجتماعات میں شرکت سے گریز کیا جائے۔امریکی شہریوں سے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور دیگر کھانے پینے والی جگہوں سے بھی دور رہنے کا کہا گیا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

News Code 1898670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =