افغان طالبان کے حملے میں 11 اہلکار ہلاک/ جوابی کارروائی میں 20 طالبان ہلاک

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئےہیں جبکہ افغان اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 20 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے افغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئےہیں۔ اطلاعات کےمطابق صوبے غور کی چیک پوسٹ پر مسلح طالبان دہشت گردوں نے حملہ کردیا، طالبان نے پہلے دستی بم پھینکے اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے جواب میں افغان اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دونوں جانب سے کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے دوران 11 اہلکار ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے جب کہ افغان حکام نے جوابی کارروائی میں 20 طالبان دہشت گردوں کو بھی  ہلاک کردیا ہے۔

News Code 1898664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =